بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پیر کو بلو چستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے تین نئے ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی، محمد ایوب ترین اور نجم الدین مینگل سے انکے عہدے کا حلف لیا۔



ریکوڈک سے تانبے اور سونے کی پیداوار 2028ء تک شرع ہوجائیگی، بیرک گولڈ

| وقتِ اشاعت :  


گاڑیوں کی بیٹریوں، متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار اور طلب میں اضافے کے باعث مستقبل قریب میں تانبے کی عالمی طلب بڑھ جائے گی، پاکستان میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے ذخائر ریکوڈک سے 2028 تک پیداوار شروع ہو جائےگی۔



نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے، سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے،خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن نہ صرف پاکستان کی ہوابازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی اور پیش رفت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے، سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک منفرد اور عالمی معیارکا منصوبہ ہے۔



نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی، طیارے کو واٹر کینن کی روایتی سلامی دی گئی۔



ٹشو پیپرز معاملہ، بلوچستان اسمبلی نے ذمہ داروں کیخلاف کارروئی کی ہدایت کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے مونو گرام اور نام والے ٹشو پیپرز کراچی کے نجی ہوٹل پر گاہکوں کو کھانے کے دوران پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے نوٹس لینے کے بعد مذکورہ ہوٹل کے مالک نے ویڈیو پیغام میں ان ٹشوز کے استعمال کرنے پر معذرت کی



پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے علاقے سمبازی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔