پنجگور: نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ظالموں نے میرے بے گناہ چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کو شہید کیا جن کا کوئی قصور نہیں تھا شہید ولید کا سیاست میں کردار تھا نہ کسی سے لین دین کا کوئی تنازعہ، اس کے باوجود ان کو ایک سازش کے تحت شہید کرکے ظلم کیا گیا ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔