کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مابین بلوچستان میں حکومت سازی کے دوران وزارت اعلیٰ کے ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے علاوہ سینیٹ چیئرمین ، اسپیکر قومی اور بلوچستان اسمبلی کی مدت کے حوالے سے بھی معاہدے موجود ہیں۔