کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پی اے سی ممبرز حاجی محمد خان لہڑی، حاجی ولی محمد نورزئی، صفیہ بی بی اور رحمت صالح بلوچ اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان، وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، ڈپٹی ڈی جی آڈٹ بلوچستان ثناء اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون سعید اقبال، چیف اکاؤنٹس آفیسر پی اے سی سید محمد ادریس، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس حافظ محمد قاسم، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی محمد عرفان نے شرکت کی۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے ایک بار پھر صوبے میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور عوامی حقوق کی محرومی پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل سے پوری دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے، مگر صوبے کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پی اے سی ممبرز محمد خان لہڑی، ولی محمد نورزئی، صفیہ بی بی اور رحمت صالح بلوچ اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان، وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی (SBKWU) ڈاکٹر روبینہ مشتاق ، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، ڈپٹی ڈی جی آڈٹ بلوچستان ثناء اللہ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون سعید اقبال، چیف اکائونٹس آفیسر پی اے سی سید محمد ادریس ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ، ایڈیشنل سیکٹری پی اینڈ دی نے شرکت کی۔
لورالائی: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو سرے سے پنپنے نہیں دیا گیا ، پشتونخوامیپ کو یہ افتخار حاصل ہے کہ ملک میں ہماری پارٹی کے چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی ملک کے تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام جمہوری عوام کے لیے اپنا حقیقی جمہوری رہنماء ہے اور جمہوریت کی علامت بن چکے ہیں۔
کوئٹہ: ناقص گوشت کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوسرے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں نواں کلی، علمدار روڈ، خدائیداد چوک، کاسی روڈ، جوائنٹ روڈ اور ارباب کرم خان روڈ میں پولٹری شاپس اور میٹ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر 61 دکانوں کی انسپیکشن عمل میں لائی گئی۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اورکزئی آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
کراچی : کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ماتھیلو میں مقامی اخبار کے صحافی اور میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔