گوادر یونیورسٹی میں الحاقی کمیٹی Affiliation Committee کا پہلا اجلاس پاک چینا انسٹیٹیوٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ضلع گوادر کے ڈگری کالجوں کے الحاق سے متعلق اہم تعلیمی، انتظامی اور پالیسی امور پر غور و خوض کرنا اور خطے میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مربوط حکمتِ عملی وضع کرنا تھا۔