شہباز شریف فراڈ الیکشن کے نتیجے میں ملک پر مسلط، عمران خان کی عدم رہائی سے فیڈریشن کا چلنا مشکل ہے، محمود خا ن اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ چیئرمین پشتون خواہ میپ و نامزد اپوزیشن لیڈر محمودخان اچکزئی نے محمدان منزکی میں مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالجبار اتمان خیل کے جانب سے دعوت طعام کے موقع پر کارکنان اور قبائلی معزیزن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورلائی پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کا گزشتہ نوے سالوں سے مرکز رہا ہے



بلوچستان ہائیکورٹ بلاجواز لوڈشیڈنگ پربرہم چیف سیکرٹری،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صوبے میں کیسکو کی جانب سے بلاجواز لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔



خاران سے دو روز قبل اغواء کیا گیا مجسٹریٹ بازیاب ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع خاران سے دو روز قبل اغواء کیا گیا مجسٹریٹ بازیاب ہوگیا حکام کے مطابق خاران سے دو روز قبل اغواء ہونے والے قاضی محمد جان بلوچ بازیاب ہو گئے، نامعلوم مسلح افراد نیمحمد جان بلوچ کو عدالت سے اغواء کیا تھا،



پاک ایران سرحد پر واقع (کاٹاگر )زیروپوائنٹ راہداری گیٹ چار سال بندش کے بعد کھول دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


ماشکیل:تفصیلات کے مطا بق آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز اور ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کاٹاگر زیروپوائنٹ راہداری گیٹ برائے آمدورفت چار سال بندش کے بعد کھولنے کا فیتہ کاٹ کر افتتاع کر دیا افتتاعی تقریب میں ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل کے لئیے راہداری گیٹ زیروپوائنٹ کا کھلنا انتہائی خوشی کی بات ہے لوگوں کو اب ہمسایہ ملک ایران آمدورفت میں کوئی مشکل نہیں ہو گی



گوادر یونیورسٹی میں اساتذہ کا کردار برائے معیارِ تعلیم کی یقین دہانی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


یونیورسٹی آف گوادر کے شعبہ تعلیم نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل QEC کے اشتراک سے “اساتذہ کا کردار برائے معیارِ تعلیم کی یقین دہانی” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر منعقد کیا گیا جس کا مقصد اساتذہ کے اس اہم کردار کو اُجاگر کرنا تھا جو تعلیمی معیار کی بہتری اور ادارہ جاتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔