تیل کی آڑمیں بارودی مواد ترسیل ہو نے کے باعث سرحد عارضٰی طور پر بند ہے،آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: آئی جی ایف سی ساوتھ، میجر جنرل بلال سرفرازنے جمعہ کودالبندین کا خصوصی دورہ کیاجس میں اْنہوں نے قبائلی مشران،عمائدین،ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی اور مقامی اْمور پر تبادلہ خیال کیا۔



کیچ کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر ،تین دن میں 54 لاکھ روپے کی کتابوں کی فروخت

| وقتِ اشاعت :  


تربت:کیچ کلچرل فیسٹیول کا شاندار اختتام،54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، لاکھوں روپے کے فوڈ اور دیگر اشیا خریدی گئیں۔ ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تاریخی کیچ کلچرل فیسٹیول جمعہ کی رات شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔



وزیر اعلیٰ نہیں، دھرتی کا بیٹا ہوں ، وطن کے دفاع میں سینہ سپر جوانوں پر فخر ہے،سرفراز بگٹی 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع شیرانی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔



ڈپٹی کمشنر خضدار کی لیویز اہلکاروں کے خلاف کارروائی، نائب رسالداروں کو سپاہی کے عہدے پر تنزلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: خضدار میں لیویز اہلکاروں کے خلاف کاروائی دو نائب رسالداروں کو تین رینک تنزلی کے بعد سپاہی بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمات میں مجرمانہ غفلت، ناقص تفتیش اور اسمگلرز سے مبینہ روابط کے الزامات پر لیویز فورس کے دو نائب رسالداروں کے خلاف بڑی تادیبی کاروائی عمل میں لاکر ایس ایچ او باغبانہ نائب رسالدار غلام حیدر ،ایس ایچ او وڈھ آڑنجی نائب رسالدار مختیار احمد کو منشیات کیسز میں ملزمان کو فائدہ پہنچانے، ناقص تفتیش اور اختیارات کے غلط استعمال پر قصوروار ٹھہراتے ہوئے انکے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا۔



فلسطینیوں پر ظلم بند کیا جائے، صمود فلوٹیلا کی گرفتاری انسانیت پر حملہ ہے، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کو روکے جانے اور اس میں شامل شرکاء کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔



بلوچستان ہائیکورٹ کی بوستان اسپیشل اکنامک زون کو 15 دسمبر تک مکمل فعال بنانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان نے بوستان اسپیشل اکنامک زون کو 15 دسمبر 2025 تک مکمل طور پر فعال بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ یہ احکامات چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے ایڈووکیٹ منیر احمد کاکڑ کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے۔