کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ماہِ صیام کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے