شاہوانی اسٹیڈیم حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


‎بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے گزشتہ شب سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کیجانب سے منعقد جلسے میں خود کش حملے کے نتیجے میں متعدد کارکنان کی شہادت اور درجنوں کارکنوں کا زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں نیز حملے میں ملوث قوتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔



دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر اپنی بزدلی اور انسانیت دشمنی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صوبائی وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، سینیٹر آغا شاہزیب درانی بھی ہمراہ تھے



شرپسند عناصر بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سریاب روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،



کوئٹہ دھماکہ 8اگست کی طرزپر تباہی و بربادی کا منصوبہ تھا ،اصغراچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے گزشتہ روز شاہوانی سٹیڈیم کیچی بیگ سریاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ عام میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکہ در اصل ایک اور 8۔اگست کی طرز پر تباہی وبربادی کا منصوبہ تھا جس کا مقصد صوبے کی حقیقی جمہوری قوم پرست قیادت کو راستے سے ہٹانا تھا



کوئٹہ میں بی این پی اور بی ایس او کے جلسے پر حملہ قابل مذمت ہے بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی چیرمین بوہیر صالع بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں بی این پی اور بی ایس او کے جلسے پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔



سیکورٹی پر اربوں خرچ کرنے کے باوجود حکومت قیام امن میں ناکام ہے، مولاناہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختتام پر خودکش حملے میں 15 افراد کی شہادت اور 32 سے زائد زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ارباب اختیار اربوں روپے امن وامان پر خرچ کرنے کے باوجود امن کی بحالی ممکن بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہیں اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے۔



سریاب دھماکے کے بعد ڈاکٹر مالک نے نیشنل پارٹی کا جلسہ ملتوی کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے شہر تربت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک نے 14 ستمبر کو حب میں غوث بخش بزنجو اور حاصل بزنجو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔



وزیرِ اعظم کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ، کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کوئٹہ میں سیاسی جلسے کے دوران ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔