اگر ہمارا لاپتہ بھائی یا بیٹا کسی مسلح تنظیم سے تعلق رکھتا ہے تو ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں: کوئٹہ میں تین خاندانوں کی الگ الگ پریس کانفرنسز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں تین لاپتہ نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے پیر کے روز الگ الگ پریس کانفرنسز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بیٹے یا بھائی کا کسی مسلح تنظیم سے تعلق ثابت ہوا تو وہ اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور اس سے کسی قسم کا تعلق نہیں رکھتے۔



کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری، نشیبی علاقے زیر آب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا



حکومتِ بلوچستان اور عالمی بینک کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاس، ترقیاتی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:حکومتِ بلوچستان کی انتظامیہ اور ورلڈبنک کے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان ایک اہم اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری بلوچستان نے کی جبکہ عالمی بینک کے وفد کی قیادت محترمہBoloorma Amgabazaar نے کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



بلوچستان میں شرح خواندگی 42 فیصد، مگر صوبہ تاحال سب سے زیادہ محرومیوں کا شکار ہے: ظہور احمد بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمد بلیدی نے بلوچستان میں جامع، پائیدار اور شواہد پر مبنی سماجی ترقی کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نتائج پر مبنی مؤثر شراکت داریوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بات اعلیٰ سطحی پالیسی مشاورتی اجلاس بعنوان ‘‘بلوچستان میں جامع اور مضبوط سماجی خدمات کی جانب پیش رفت’’ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان اس وقت اپنی سماجی ترقی کی سمت کو نئے انداز میں متعین کرنے کے ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے۔



میں بیوہ ہوں میرے یتیم بچوں کو عدالت میں پیش کیا جائے 13روز گزرنے کے باوجود میرےکورہا نہیں کیا گیا،پی بی شاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  کوئٹہ کی رہائشی بی بی شاہدہ نے کہا ہے کہ 13 روز گزرنے کے باوجود میرے تنویر احمد اور بشیر احمد کو رہا نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عدالت روڈ پر بلوچ فار مسنگ پرسنز کے کیمپ میں چیئرمین نصر اللہ بلوچ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 فروری کی رات ایک بجے ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکاروں نے ہمارے گھر واقع کلی بنگلزئی سریاب کسٹم پر چھاپہ مارا،



مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کےحوا لے سےاگر کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا تو عوامی عدالت میں جائیں گے لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  سینئر سیاستدان سابق سینیٹر سربراہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کا قانون ہماری آنے والی نسلوں کے وسائل کی لوٹ مار کیلئے ہے پارلیمنٹ میںموجود سیاسی جماعتوں کو اپنی نسلوں کے وسائل کو بے دریغ طریقے سے لوٹنے سے بچانے کے لئے اسمبلی میں ازسرنو قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو انہیں نہ تو تاریخ اور نہ ہی بلوچستان کے لوگ یاد رکھیں گے اگر اس حوا لے سے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا



ایوب اسٹیڈیم ، بغیر منصوبہ بندی تعمیرات کا نوٹس لیا جائے،شہزادہ ذوالفقار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نواب سیف اللہ مگسی بیڈمنٹن کلب ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے چیئرمین سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار ودیگر اراکین کلب نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور مشیر برائے سپورٹس و ثقافت مینا مجید بلوچ سے درخواست کی ہے کہ مزکورہ ہال کے سامنے باسکٹ بال کے ہال اور وی وی آئی پیز کے کیلئے پارکنگ کی تعمیر اور سڑک پر تجاوزات قائم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان تعمیرات کو ایوب اسٹیڈیم کے احاطے میں بہت سے خالی جگہ موجود وہاں پر منتقل کیا جائے تاکہ اس کی خوبصورتی اور اہمیت ختم نہ ہو بصورت دیگر ہم عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں