کوئٹہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک نئے ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک نے پھلوں اور سبزیوں پر عائد درآمدی ٹیرف 20سے 33فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی تجارت کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ معاہدے سے قیمتوں میں استحکام… Read more »
کوئٹہ: شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بد قسمتی سے بلوچستان میں ایک عورت کے بہیمانہ قتل پر پنجاب میں بلوچوں اور بلوچستان کے خلاف اخبارات ، ٹی وی پروگراموں اور سوشل میڈیا آج کل پنجاب کی جانب سے شور مچایا جارہا ہے۔
کوئٹہ ::سابق وزیرداخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی قلم کے ذریعے سے ہی ممکن ہے ترقیافتہ ممالک کی ترقی کا راز یہی ہے کہ تعلیم کو پروان چڑھانا ہے انتشار،منفی پرپیگنڈوں پر کان دھرنے کے بجائے نوجوان نسل تعلیم کو سیڑھی بناکر ہی ترقی اور خوشحالی راہ پر گامزن ہوبڑھے پاکستان اور پڑھے گا
کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اپنے 6 مطالبات جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی ، صوبے میں جاری بد امنی اور بے روزگاری ، ٹرالر مافیا ، سی پیک میں صوبے کو نظر انداز کرنے کے علاوہ صوبے کے وسائل پر لوگوں کو دسترس نہ دینے کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کررہے ہیں کیونکہ پاکستان کا آئین مجھے پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے بلوچستان کے حقوق لینے اسلام آباد جارہے ہیں بلوچستان کو عزت دو سیکورٹی فورسز عوام کو عزت نہیں دیتے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تب تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔
کوئٹہ:گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ڈرائیور کو کوئٹہ سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اغوا کاروں نے بھاری تاوان مانگ لیا۔پولیس کے مطابق وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کسی کام کے سلسلے میں سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کے ساتھ کوئٹہ آئے تھے 21 جولائی کو وائس چانسلر نے اپنے ڈرائیور کو سرکاری گاڑی کے ہمراہ گوادر روانہ کیا جس کے بعد سے اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
نئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، افسران کے ساتھ اجلاس، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ادارے سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ گوادر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جا سکے، اجلاس سے اظہار خیال
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں سبی نصیر آباد قومی شاہراہ پر امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مواصلاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے
کوئٹہ : ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملازمان اپنی ڈیوتی پر چوکس و الرٹ ہوکر دوران ڈیوٹی موبائل فون کا غیر ضروری استعمال ہرگز نہ کریں اور ڈیوٹی کا چارج لیتے وقت اپنے ایریا کا مکمل جائزہ لیں کسی مشکوک چیز کے نظر آنے پر اپنے بالا آفیسران کے نوٹس میں لائے اور دوران ڈیوٹی کسی مشکوک شخص کو اپنے نزدیک نہ آنے دیں۔ شہادت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔