ملین مارچ اسرائیلی مظالم کیخلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے میں اہم ثابت ہو گا ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام پندرہ مئی کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والا “اسرائیل مردہ باد ملین مارچ” اپنی نوعیت کا ایک تاریخ ساز اور فیصلہ کن اجتماع ثابت ہوگا



بلوچستان کی بچیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے پلیٹ فارم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، مینا مجید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے ”شی پاور” پروگرام کو بلوچستان کی بچیوں کے لیے ایک اہم اور انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف ان کی صحت اور صفائی کے معیار کو بہتر بنائے گا، بلکہ انہیں تعلیم، آگاہی اور خود اعتمادی کی راہ پر بھی گامزن کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی بچیاں اکثر بنیادی سہولیات سے محروم ہوتی ہیں، اور یہ منصوبہ خاص طور پر ایسے ہی طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچائے گا۔



گوادر پورٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بنائے جانے والی گوادر پورٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں ،گوادر پورٹ اتھارٹی کا مراسلہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کی یقین دھانی کرادی ۔



صحافت محض خبر رسانی نہیں، قومی خدمت ہے، مینا مجید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے 3 مئی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحافت محض خبر رسانی نہیں، بلکہ ایک عظیم قومی خدمت ہے،



لیویز فورس دشت کی کارروائی، آواران سے دو ملزمان گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  لیویز فورس دشت کھڈان کی کامیاب کارروائی، آواران سے دو ملزمان گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت شے حق حیات کی نگرانی اور ایس ایس ایچ او رسالدار محمد نعیم کی قیادت میں لیویز فورس دشت کھڈان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اہم مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔



پیکا ایکٹ کے ناجائز استعمال کیخلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26 میں روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر اور ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیو بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ اسی طرح سینئر نائب صدر ایاز خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری ضیاء￿ تنولی، نائب صدور میں قاضی اسد عابد، عدنان ظفر، یحییٰ خان سدوزئی، میاں حسن احمد، منیر احمد بلوچ، جوائنٹ سیکریٹریز میں طاہر فاروق، منزہ سہام، رافع نیازی، عارف بلوچ، وقاص طارق فاروق کا انتخاب کیا گیا،



کوئٹہ سے کراچی آنیوالی بس سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ اشیا برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس نمبر LES-522 سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں۔