کوئٹہ، بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، 83 سیاسی کارکن گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طر ح بلوچستان میں بھی شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ، صوبے میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رہی ،کوئٹہ میں پولیس نے امن وامان میں خلل ڈالنے پر 83 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔



حکومت کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف،رضا کارانہ طور پر کامیاب ہڑتال کیا، انجمن تاجران بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، یاسین مینگل، عمران ترین، سید عبدالخالق آغا، حاجی ہاشم کاکڑ، حاجی ظفر کاکڑ، سید محمد جان آغا، نقیب کاکڑ، اتحاد تاجران کے صدر حسن آغا، شاہ رضا، حاجی دائود آغا سمیت دیگر رہنمائوں نے حکومت کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر رضا کارانہ طور پر کامیاب ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے کیونکہ غلط پالیسیوں کی بدولت بارڈر کی بندش اور ٹرانزٹ کا مال کراچی پورٹ پر بند ہونے سے 8 ہزار کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں



جنہیںریاست دہشتگرد کہتی ہے، عوام انہیں گلے کیوں لگا رہے ہیں؟ سردار اختر مینگل کا اہل پنجاب سے سوال

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک بلوچستان کے عوام کی بات نہیں سنی گئی اور آج بھی وہ مجاہد بریلوی اور ڈاکٹر مالک کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم اس مسئلے کا حل ان کے ہاتھ میں نہیں۔



بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں، لیکن جب تک یہ نشاندہی نہیں ہوگی کہ بلوچستان کا بحران ہےکیا، تب تک یہ حل کیسےہوگا؟ رانا ثناء اللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت ہے۔



کوئٹہ میں پہیہ جام ہڑتال کے دوران موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے موقع پر موبائل انٹرنیٹ سروس ایک مرتبہ پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے۔ دو روز کی بحالی کے بعد انٹرنیٹ سروس کی دوبارہ معطلی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کاروباری طبقہ اور طلبہ بھی اس اچانک فیصلے سے متاثر ہو رہے ہیں۔



بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، سڑکیں بند کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، شاہد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور شاہد رند نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کی غیر قانونی ہڑتال، اجتماع یا سڑکوں کی بندش کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔