پو لیو کا خا تمہ اولین تر جیح ہے ہنگامی بنیا دوں پر اقداما ت کر رہے ہیں ،چیف سیکر ٹر ی بلو چستا نT-2

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا صوبے سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔



قلا ت گیس کی بندش اور بجلی کی طو یل لو ڈ شیڈنگ کیخلا ف خو اتین کا احتجا ج قو می شا ہراہ پر دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


قلات : قلات میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل لوشیڈنگ سے تنگ خواتین سڑکوں پر نکل آئے مشتعل خواتین اور بچوں نے مغلزئی کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیا جس سے شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شدید سردی میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے ۔



کوئٹہ؛ بجلی چوری کیخلاف خصوصی مہم کےد وران 50 کروڑ کے جرمانے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران کارروائیوں میں 99 لاکھ 22 ہزار بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیے گئے۔



نگران وزیر داخلہ بلوچستان  نے کچی سے 2مزدوروں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کچی سے اغواہو نے والے 2مزدوروںکا نوٹس لے لیا۔جس پر نگران وزیر داخلہ نے اے ڈی سی کچی عبدالستار مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اے ڈی سی نے نگران وزیر داخلہ کو بتایا کہ مغویوں کی تلاش اور بازیانی کے لئے لیویز فورسز نے کارروائی کر رہی ہے اور اس بابت مقامی قبائلی عمائدین سے مدد لی جا رہی ہے



ایک باشعور معاشرہ ہر قسم کی معاشرتی تبدیلیوں کےاثرات سے مقابلہ کرنے کیلئے بہتر طور پر لیس ہوتا ہے، وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر یونیورسٹی کے شعبہ آفس آف ریسرچ انویشن ائینڈ کمرشلازیشن کے زیر اہتمام “متنوع سوسائٹی” کے عنوان پر یونیورسٹی سیمنار ہال میں ایک فکر انگیز لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر سیشن میں ممتاز سکالر اور گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔



سیاست کی یونیورسٹی صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے ،مینا مجید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :مینا مجید نے اپنے بیان میں کہاہے کہ  پیپلز پارٹی پاکستان کے مخالفوں کے پاس اس وقت چہ مگوئیاں کرنے کے علاوہ کوئی اور چارا نہیں کیونکہ اب وہ بخوبی جان چکے ہیں کہ سیاست کی یونیورسٹی صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے جس نے اپنے سیاسی حکمت عملی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ سیاست کے بساط کو کب اور کہاں بٹھائی جاتی ہے۔



قادر نائل افغان مہاجر ہے، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چار جماعتی اتحاد کو قوم کی بقا، ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں یہ اتحاد صرف اور صرف اپنی ہاری ہوئی سیٹوں کی خاطر بنایا گیا ہے۔



چمن دھرنے نے بغیر پا سپورٹ سر حد پار کا فیصلہ کیا تو میں بھی تختہ پل تک ساتھ جا ؤنگا ، محمود اچکز ئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے چمن پرلت /دھرنے میں ہزاروں افراد کے تاریخی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے غیور عوام نے تاریخ کا سب سے بڑا صبر آزما دھرنا دیکر یہ ثابت کیا کہ چمن کے عوام جمہوریت اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ۔پاکستان میں آئین ہوگا ،



مادری زبانوں کو معدوم ہو نے سے بچا نے کیلئے فکری نشستیں ہو نی چا ہیے،لشکر ی رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے براہوی ، بلوچی ، پشتو زبانوں میں نئی کتابیں تحریر، ان پر فکری نشستیں ہونی چاہیں تاکہ صدیوں سے ہم جو زبانیں بول رہے ہیں