
کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس سے گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے 2 بھائیوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف ان کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے مغربی بائی پاس کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ دونوں بھائیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے