بلوچستان اسمبلی اجلاس: نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ کو کوئٹہ اور کچھی کو سبی میں ضم کیا گیا ہے، تاہم اضلاع کی اس تبدیلی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں برادر اقوام صدیوں سے آباد ہیں اور ڈسٹرکٹ کی تبدیلی کے ذریعے برادر اقوام کے درمیان فساد ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ کوئٹہ میں شامل کر نا عوام کے ساتھ ہوں، ڈیرہ بگٹی میں نیا ضلع قادر آباد بنایاگیاہے
بلوچستان اسمبلی اجلاس: نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ کو کوئٹہ اور کچھی کو سبی میں ضم کیا گیا ہے، حالانکہ ان اضلاع میں برادر اقوام صدیوں سے آباد ہیں۔
کوئٹہ:بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھمنے کے بجائے وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت کے نزدیک جبری گمشدگیاں کوئی سنجیدہ مسئلہ ہی نہیں ہیں۔ ایک جانب عالمی سطح پر اسکالرشپس اور تعلیم کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، تو دوسری جانب بلوچ طلبہ کو اس سنگین صورتحال کا سامنا ہے کہ وہ آئے روز جبری گمشدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آئندہ سماعت تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عملدرآمد کو روک کر بلوچستان حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ جمعرا ت کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرمحمد اقبال کاکڑ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مائنزا ینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کی، سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اپنے وکلا محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ، سید نذیر آغا ایڈووکیٹ بیرسٹر محمد اقبال کاکڑ و دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت پیش ہوئے
سپریم کورٹ نے عام انتخابات سے متعلق این اے 251 کے مقدمے میں خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ترجمان کوثر کاظمی نے کہا ہے کہ جہاز لے لیا اب یہ پنجاب حکومت کا اثاثہ ہے ، جہاز کے معاملے پر عظمی بخاری کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی،
کوئٹہ : ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے کوئٹہ بلوچستان فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے کوئٹہ میں سمگل شدہ غیر قانونی ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے