امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے اپنا سفیر نامزد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ بلوم اس سے قبل تیونس میں امریکا کے سفیر رہے۔



پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازور (Jihad azour) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

جہاد ازور نے اپنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور قرض پروگرام کی مختلف شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی خوشخبری جلد ملے گی۔



قرآن پاک کی بے حرمتی، بنگلا دیش میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے

| وقتِ اشاعت :  


ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کے مشرقی ضلع کمیلا میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔



برطانیہ میں کورونا ڈیلٹا ویرینٹ کی نئی قسم نے زور پکڑ لیا

| وقتِ اشاعت :  


برطانیہ میں کورونا ڈیلٹا ویرینٹ کی نئی قسم زور پکڑنے لگی۔برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی نئی قسم برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے جسے AY 4.2 کا نام دیا گیا ہے جب کہ طبی ماہرین نے نئے وائرس کی نگرانی شروع کردی ہے۔



موسمیاتی تبدیلیاں: افریقہ کے گلیشیئرز 2 دہائیوں میں غائب ہوجائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ کے مشرقی گلیشیئرز 2 دہائیوں میں غائب ہوجائیں گے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ میں براعظم کی طرف بڑھتی آفات کی خوفناک منظر کشی کی گئی ہے۔



21 پاکستانیوں کی کارگو کی لانچ الحیدی کو عمان کے قریب حادثہ، 18 افراد کوریسکیوکرلیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پاکستانی کارگو کی لانچ الحمیدی کو عمان کے قریب حادثہ پیش آگیا،حادثہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے بعد عملے کے 18افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 3 افراد کی لاشوں کو برآمد کرنے کے سلسلے میں تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں کا تعلق لیاری، ماریپور اور ملیر سے بتایا جاتا ہے۔



امریکا کا ماسکو میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں شرکت کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا رواں ہفتے توسیعی ٹرائیکا کے ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے لیکن اس کے باوجود اپنی شرکت کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہے۔سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ روس کے صدارتی مندوب برائے افغانستان ضمیر کلبوف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان کی حالیہ پیش رفتوں پر بات چیت کے لیے گروپ کا اجلاس جلد ہوگا، گروپ میں روس، امریکا، چین اور پاکستان شامل ہیں۔



ایلون مسک نے ایک بار پھر جیف بیزوس کو شکست دے دی

| وقتِ اشاعت :  


ایلون مسک نے ایک بار پھر جیف بیزوس سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا خطاب چھین لیا۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی دولت کی مجموعی مالیت 230 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو ایک بار پھر ہرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔