اسرائیلی صدر کی عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ سےخفیہ ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ سے خفیہ ملاقات کی ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ (Isaac Herzog) نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اردن کے بادشاہ سے طویل ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی، شاہ عبداللہ کے محل میں شام کا پورا وقت گزارا۔



امریکی صدر جوبائیڈن کا سانحہ9/11 بارے دستاویزات جاری کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے11ستمبر2001 کوورلڈٹریڈسینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے پردستخط کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں۔



نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی، ملا عبدالغنی برادر

| وقتِ اشاعت :  


کابل: طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی۔طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے غیرملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی اور افغان حکومت ہر شہری کی ذمہ داری اٹھائے گی۔



مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، ایرانی صدر

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔



اقوام متحدہ کا 13 ستمبر کو ’افغانستان امداد کانفرنس‘ بلانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں ممکنہ طور پر ’انسانی بحران‘ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 13 ستمبر کو جنیوا میں ایک بین الاقوامی امداد کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔