عالمی سطح پر تعلقات کیلیے طالبان کو باتیں نہیں عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، امریکا

| وقتِ اشاعت :  

usa kahrja america

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ طالبان سے تعلقات ان کے رویہ پر منحصر ہے لہذا انہیں صرف باتیں نہیں بلکہ عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔افغان خبررساں ادارے سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا القائدہ کو ختم کرنے کے لیے آیا تھا لہذا ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے، ایک صدی پہلے اسامہ بن لادن کو انصاف کے کٹھرے میں لایا گیا جب کہ بحیثیت تنظیم القائدہ کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ اب وہ کسی اور ملک کو نشانہ بناسکے۔



پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لئے امداد کی فراہمی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغانستان کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھجوادی۔تین ’سی۔ 130‘ جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے۔ فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔



عالمی ادارہ صحت کی تمام ممالک سے کورونا کی بوسٹر ڈوز نہ لگانے کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر  ویکسین نہ لگوائیں۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی ایک ویکسین بھی نہیں لگی، امیر ممالک غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔



خواتین کو کرکٹ سمیت جسم کی نمائش والے کسی کھیل کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمداللہ واثق کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ سمیت کسی بھی ایسے کھیل کی اجازت نہیں دیں گے جس میں ان کا جسم اور چہرہ ڈھکا ہوا نہ ہو۔آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ خواتین کا کھیلوں میں حصہ لینا نہ تو مناسب ہے اور نہ ہی ضروری ہے، مخالفین کے ردعمل کی وجہ سے اسلامی اقدار کو پامال نہیں کریں گے۔



افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ترجمان طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغان شہریوں کو خوراک اور دیگر بنیادی اشیا کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں 70 فیصد افراد کو غربت کا سامنا ہے۔



فلسطینی قیدیوں کی تلاش، اسرائیل نے فوج داخل کر دی

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئی ہیں۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔



افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت پر چین کا رد عمل سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان کے بعد چین کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتےہیں۔