افغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
اشرف غنی مستعفی، افغانستان سے فرار
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پُرامن اور جلد اقتدار کی منتقلی کے منتظر ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل: سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں اقتدار کی پر امن طریقے سے طالبان کو منتقلی کے لیے مذاکرات جاری ہیں تاہم سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی رپورٹ کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوپہر 12بجے سے کابل ائیرپورٹ پر نہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغان طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں داخل ہو گئے ہیں، اس موقع پر قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ عبدالستار میر زکوال نے کہا ہے کہ طالبان سے کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پرامن ماحول میں ہو گی۔کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان تمام اطراف سے کابل میں داخل ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں سرکاری دفاتر کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ازبکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف سے بھاگ کر آنے والے 84 افغان فوجی گرفتار کر لیے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے فوجیوں نے طالبان سے بھاگ کر ازبکستان میں پناہ لی تھی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان میں طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور اب طالبان نے طورخم بارڈر کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاک افغان سرحد طورخم پر تعینات افغان فوجیوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
طالبان نے بغیر مزاحمت اور لڑائی کے افغانستان کے ایک اور شہر جلال آباد پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد افغان حکومت کاکنٹرول دارالحکومت کابل سے ذرا سا زیادہ ہی رہ گیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ترکی کے جنگلات میں آگ کے بعد اب سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے کم سے کم 55 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔