راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ چینی سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے مابین پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور واقعے کی تحقیقات کو جلد سے جلد  مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب نے 18 ماہ کے وقفہ کے بعد غیر ملکیوں سے عمرہ درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث تقریباً 18 ماہ سے بندش کا شکار عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عمرہ کی خواہش رکھنے والے تمام غیر ملکی 9 اگست سے عمرہ درخواستیں جمع کراسکیں گے۔



قطر سے آکر امریکی طیاروں کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

| وقتِ اشاعت :  


قطر سے آکر امریکا کے بی 52 جنگی طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پربمباری کی۔روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے ہلمند، ہرات اور  قندھار  میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔



کورونا پابندیوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں افراد کی جانب سے  احتجاج کیا گیا۔کورونا ہیلتھ پاس کی پابندی کے خلاف فرانس بھر میں لاکھوں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔



ایران پر حملے کیلئے تیار ہیں: اسرائیل کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیل نے عمان کے ساحل میں تیل لے جانے والے بحری جہاز پر حملے کے بعد ایران پر حملے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایران کو خبردار کیا کہ اسرائیلی ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔



امریکہ کی نئے ایرانی صدر کو مذاکرات کی بڑی پیشکش

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ نے نئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کی بڑی پیشکش کردی ہے۔ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایران کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضع کیا ہے کہ یہ پیشکش غیر معینہ مدت کے لیے نہیں ہے۔