واشنگٹن: امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے اسلام آباد کے فیصلے پر کوئی ’خاص رد عمل‘ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان افغانستان پر اب بھی ’مفاد کی صف بندی’ ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس نے نشاندہی کی کہ پیر کو پاکستان اور ٹی ٹی پی نے ملک میں برسوں سے جاری عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے بعد ’مکمل جنگ بندی‘ پر اتفاق کیا۔