
بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس ویکسینیشن مہم میں اپنے ایک ارب آبادی کو ویکسین لگادی ہے۔ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد اب 38 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور بہت سارے ممالک اب بھی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں تاہم چند ممالک میں ویکسین مہم میں ایسی سرگرمیاں بھی سامنے آئی ہیں جن کا چند ماہ قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔