امیر ممالک کی آلودگی سے غریب ملکوں میں 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

| وقتِ اشاعت :  


ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے تخمینہ لگایا ہے کہ امیر ممالک کےلیے اشیائے صرف کی تیاری سے پیدا ہونے والی آلودگی، 2010 کے دوران غریب ملکوں میں 20 لاکھ قبل از وقت اموات کی یقینی وجہ بن چکی ہے۔یہ تحقیق دنیا کے امیر ترین ممالک کے گروپ ’’جی 20‘‘ پر کی گئی ہے جس میں 19 ملکوں کے علاوہ 27 یورپی ملکوں کا اتحاد ’’یورپین یونین‘‘ بھی شامل ہیں۔



ماحولیاتی کانفرنس میں غیر حاضری، جوبائیڈن کی چینی اور روسی صدور پر کڑی تنقید

| وقتِ اشاعت :  


جوبائیڈن نے چین اور روس کے صدور کی ماحولیاتی کانفرنس میں غیر حاضری پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں چینی اور روسی ہم منصب کے بذات خود شریک نہ ہونے پر شدید تنقید کرتےہوئے حیرت ظاہر کی کہ اتنا بڑا اشو ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کےسربراہ کیسے راہ فرار اختیارکرسکتے ہیں۔



برادرانہ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں ، ایرانی قونصل جنرل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ایران کے کوئٹہ میں متعین قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارتی اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کو حل کیا جائے،جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں بھی اس سلسلے میں تفصیلی غور و خوض ہوگا۔



کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، فائرنگ کی اطلاعات

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابل میں سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے نزدیک دھماکا سنا گیا۔



بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی، کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ8ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔