سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 14 ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کولمبو: سری لنکا میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ سری لنکا کے 5 اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔



میانمار میں سرچ آپریشن کے دوران فوج اور دیہاتیوں میں جھڑپ، 20 کسان ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ینگون: میانمار کے ایک گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں اور دیہاتیوں کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہے۔ میانمار کے ڈیلٹا ریجن کے ایک گاؤں میں اسلحے کی تلاش کے لیے فوج نے آپریشن کیا جس کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران دیہاتیوں نے بھی فوج پر فصل کاٹنے والے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔



افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچنگ بھی جاری ہے۔



یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


صنعا: مارب شہر میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں گیس اسٹیشن کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد باغیوں نے 2 بارودی ڈرونز سے بھی حملہ کیا جس میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کی جگہ زخمیوں کو لینے جارہی تھی۔