ایران نے حالیہ برسوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ان سے ’گناہ‘ سرزد ہوا ہے اور وہ اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک گناہ گار ہوئے ہیں۔