عراق میں ‘داعش کے حملے’ میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


عراق کے شمالی حصے میں وفاقی پولیس چوکی پر داعش کے مشتبہ حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ شمالی عراق کے دیہی علاقے میں واقع ایک وفاقی پولیس چوکی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔



افغانستان میں داعش اور القاعدہ کے اگلے 3 برسوں میں دوبارہ منظم ہونے کا خدشہ ہے، امریکا

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی جنرل مارک ملی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر افغانستان میں ایسی حکومت قائم نہ ہوسکی جس میں تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی ہو تو اس سے ملک میں خانہ جنگی پیدا ہوجائے گی اور شدت پسند جماعتیں منظم ہوجائیں گی۔  امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے خبردار کیا ہے کہ طالبان افغانستان میں مختلف الخیال مقتدر حلقوں اور تمام اقوام کے نمائندوں کو یکجا کر کے حکومت بنانے میں ناکام رہے تو ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خدشہ ہے جو کسی کے بھی قابو میں نہیں آئے گی۔



حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون سے حملہ، 2 بچے زخمی

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب کے صوبے نجران اور جازان میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل اور بارودی ڈرونز سے سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا تاہم میزائل فضا میں تباہ ہونے کے باعث اس کے ٹکرے گھروں پر لگے جس نتیجے میں 14 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ ایک گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



اسرائیلی صدر کی عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ سےخفیہ ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ سے خفیہ ملاقات کی ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ (Isaac Herzog) نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اردن کے بادشاہ سے طویل ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی، شاہ عبداللہ کے محل میں شام کا پورا وقت گزارا۔



امریکی صدر جوبائیڈن کا سانحہ9/11 بارے دستاویزات جاری کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے11ستمبر2001 کوورلڈٹریڈسینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے پردستخط کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں۔



نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی، ملا عبدالغنی برادر

| وقتِ اشاعت :  


کابل: طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی۔طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے غیرملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی اور افغان حکومت ہر شہری کی ذمہ داری اٹھائے گی۔



مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، ایرانی صدر

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔