طالبان سے تعلقات اپنی شرائط پر ہوں گے، جرمنی

| وقتِ اشاعت :  


طالبان حکومت اس وقت عالمی برادری سے اپنے آپ کو تسلیم کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جرمنی نے اس کے لیے بعض اہم شرائط رکھی ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اگر طالبان حکومت کو بین الاقومی برادری سے تعلقات قائم کرنے ہیں تو اس کے لیے انہیں پہلے بعض شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔



لیتھوانیا کے عوام چینی ساختہ موبائل فون پھینک دیں، وزارت دفاع

| وقتِ اشاعت :  


ویلنیوس: یورپی ملک لیتھوانیا کے محکمہ دفاع نے عوام سے چینی ساختہ موبائل فون پھینکنے اور نئے فون نہ خریدنے کی ہدایات جاری کردیں۔ لیتھوانیا کی وزارت دفاع نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ اپنے چینی ساختہ موبائل فون پھینک دیں اور نئے چینی فون خریدنے سے باز رہیں۔



افغانستان پرعائد معاشی پابندیاں ختم کی جائیں، چین

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کو فوراً ختم ہونا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ،ڈبلیو ایچ او

| وقتِ اشاعت :  

fizai alodgi air hawa

عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی ) کے مطابق  ڈبلیو ایچ او نے بدھ کو اپنی فضائی کوالٹی کی سخت  ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی اب انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے ، جس کی وجہ سے سالانہ 70 لاکھ افراد کی  قبل از وقت اموات ہوتی ہیں۔



پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک سابق را ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا۔پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا۔



بائیڈن اور میکرون کا رابطہ، فرانس کا اپنا سفیر واشنگٹن واپس بھیجنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


آسٹریلیا کے ساتھ آبدوز معاہدے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پہلی بار امریکا اور فرانس کے صدور کے درمیان رابطہ ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں آبدوز معاہدے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔



بورس جانسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر

| وقتِ اشاعت :  


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گے۔



پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آ رہی ہے: ADB

| وقتِ اشاعت :  


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوسرے سال پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آ رہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔



مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جائے، ترک صدر

| وقتِ اشاعت :  


جنیوا: صدر طیب اردوان نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 74 برسوں سے کشمیری حق خود ارادی کے منتظر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن میں 193 ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر  طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سلگتا ہوا تنازع ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور امن کا ضامن بھی ہے۔