امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور امریکا، طالبان امن معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے والے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہے اب طالبان کا امتحان ہے کہ کیا وہ اپنے ملک کو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں جہاں ان کے تمام شہریوں، مرد خواتین کو اپنی صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان اپنی متنوع ثقافتوں، تاریخ اور روایات کی خوبصورتی اور طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے؟