یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےغزہ پر حملوں کی شدت میں مزید اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں، اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم انہیں(حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔