اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 20 ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی۔  جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فياض بھی شامل ہیں۔  گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔



کورونا کی بھارتی قسم عالمی سطح پر تشویشناک قرار

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  نے کورونا کی بھارتی قسم کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے مودی سرکار سے ہٹ دھرمی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا  ہے۔



او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


جدہ: او آئی سی نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 فلسطینیوں کی شہادت پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری فلسطینی عوام کےتحفظ کیلئےفوری کارروائی کرے۔



‘یوم یروشلم’ پر مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے، مزید درجنوں فلسطینی زخم

| وقتِ اشاعت :  


فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے قریب ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فورسز کی پُر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر نے صحافیوں کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ ‘حملوں میں سیکڑوں افراد زخمی ہیں’ اور ان میں سے 50 کو علاج کےلیے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔