پاکستان کیساتھ کشیدگی کے دوران امریکا بھارت 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بھارت کے ساتھ امریکا نے 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرلیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق  خطے میں ایک جانب پاک بھارت کشیدگی جاری ہے جب کہ دوسری طرف امریکا نے بھارت کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کی منظوری امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دی ہے۔



وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ،بھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا۔



لندن میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی اجتماع کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


لندن:  27 اپریل بروز اتوار مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا تعزیتی اجتماع اور فاتحہ خوانی ان کے بیٹے قمبر مالک بلوچ کی جانب سے الفورڈ، لندن میں منعقد کی گئی۔ مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سیول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ انیستھیزیا کے ریٹائرڈ سربراہ تھے۔



مودی پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کیلئے گراؤنڈ بنا رہا ہے، امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ گجرات کے قصائی نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہو چکا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا گراؤنڈ بنا رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق مودی نے حالیہ دنوں میں دنیا بھر کے بارہ سے زائد عالمی رہنماؤں کو ٹیلیفون کیے ہیں اور ایک سو سے زائد سفارتی مشنز کو خصوصی بریفنگز دی گئی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی کی یہ غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں کسی طور بھی امن کے لیے نہیں بلکہ پاکستان پر حملے کا جواز گھڑنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔



چین نے انسداد دہشتگردی مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔