قلات، گیس لیکج کے باعث دھماکہ ، تبلیغی جماعت کے 11افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


قلات : قلات کے علاقے شادیزئی کے مسجدصابرین میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں تبلیغی جماعت کے گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں قلات پولیس کے مطابق قلات کی کلی شادیزئی میں واقع صابرین مسجد میں گیس لیکج سے زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی سے دعوت تبلیغ کے سلسلے میں آئے ہوئے گیارہ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی قلات پولیس موقع پر پہنچ گئی



ترقی پسند جماعت ہیں کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے بہت سی قربانی دیں ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنے دور اقتدار میں اپنے فیصلوں میں آزاد تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے اپنے کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں اور گزشتہ دنوں بھی خضدار اور آواران میں ہمارے سیاسی کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا انہوں نے کہا کہ ہم ترقی پسند جماعت ہیں اور کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے



ڈاکٹر شفیع کا قتل قومی سانحہ ہے، جدو جہد ثابت قدمی سے جاری رکھیں گے ، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولٹییکل سیکرٹری خیر جان بلوچ کی بھائی ڈاکٹر شفیع بلوچ کی شہادت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شفیع بلوچ انتہائی قابل مخلص عوام دوست شخصیت کے مالک واحد معالج تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ ضلع آواران کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کر نے کیلئے انتہائی دلجوعی سے کوشاں رہے بیان میں ان کی شہادت کو بذات خود ایک سوال قراردیتے ہوئے ان جیسے بے ضرر ڈاکٹر کا قتل کس ایجنڈے کی تکمیل کی طرف نشا ند ہی کر تا ہے جو عوام کے ذہنوں میں کہی قسم کے سوالات کو جنم دے رہا ہے جن کو وقت اور حالات خود ثابت کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات کی حصول کیلئے ثابت قدم ہو کر



پنجاب میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


فیصل آباد / ڈیرہ غازی خان: قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ ایک ملزم کی پھانسی راضی نامے کے بعد روک دی گئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں لیاقت اوراسحاق نامی قتل کے 2 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،دونوں نے 1992 میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ ڈیرہ غازی خان میں دہرے قتل کے مجرم مشتاق احمد کو بھی پھانسی دے دی گئی ۔ ملزم نے 1999 میں بیوی اوربیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔تاہم اللہ دتہ نامی مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی



فیس بک،گوگل اور ٹوئٹر کا نفرت انگیز مواد ہٹانے کا معاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر نے یورپی ملک جرمنی سے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت یہ تینوں کمپنیاں اپنی ویب سائٹوں پر شائع کیا جانے والا نفرت انگیز مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی پابند ہوں گی۔ جرمنی کے وزیرِ انصاف ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے یہ بات یقینی ہو جائے گی کہ جرمن قانون آن لائن دنیا پر بھی لاگو ہو رہا ہے



آواران سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افرا د کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے



آواران‘فورسز کی ہیلی کاپٹر کو حادثہ9 اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آواران میں پاک آرمی کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار 9 اہلکار زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق آواران بازار کے قریب واقع آرمی کیمپ سے اڑان بھرنے والی پاک آرمی 70 بریگیڈ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہیلی کاپٹر اڑان کے فوری بعد چند فٹ ہی اوپر گئے تھے کہ فنی خرابی کے باعث اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد وہ کرپشن لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی حادثے میں کرنل جہانگیر سمیت 9 اہلکار زخمی ہوئے جن میں پائلٹ و معاون پائلٹ بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے



بلوچ وسائل پر حق حاکمیت تسلیم کیے بغیر احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے مخدوش حالات اور ساڑھے پانچ لاکھ مہاجر خاندانوں کی موجودگی میں مردم شماری قابل قبول نہیں نہ ہی قانون تصور ہونگے میر اسلم جان کرد کی جدوجہد اور قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل ، تحفظات اور خدشات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس حمایت کی حامل ہے بلوچ وسائل پر ہماری حق ملکیت و حاکمیت کو تسلیم کئے بغیر احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں نادرا کی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شرائط ختم کرنا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، لقمان کاکڑ ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ملک ابراہیم شاہوانی ، ہدایت اللہ جتک ، حاجی باسط لہڑی ، میر اکرم بنگلزئی ، ڈاکٹر زمان بلوچ ، ٹکری صدام حسین لانگو ، سعید کرد ایڈووکیٹ ، ثناء اللہ بلوچ نے



مظالم چھپانے کیلئے بلوچستان کو صحافیوں وانسانی حقوق کے اداروں کیلئے نو گوا یریا بنا یا گیا ہے بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے صوبائی حکومت کی وزیر داخلہ کی گومازی میں گھروں کے جلانے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہم میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کو بارہا دعوت دیتے آرہے ہیں کہ بلوچستان کا دورہ کرکے آنکھوں دیکھا حال بیان کریں مگر ابھی تک کوئی صحافی یا انسانی حقوق کے نمائندے نے کوئٹہ سے آگے جانے کی کوشش نہیں کی ہے یا حکومت کی جانب سے بلوچستان کو میڈیا کیلئے ممنوعہ علاقہ بنا یا گیا ہے۔ ان انسانی حقوق کے نمائندوں و صحافیوں کا قتل ہمارے سامنے ہے جو بلوچستان پر لکھنے کی جسارت کر چکے ہیں۔



سرداراخترمینگل کی چیئرمین سینٹ رضاربانی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے گزشتہ روز چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی رہنماء رؤف مینگل ، رکن قومی اسمبلی واجہ عیسی نوری بھی موجود تھے یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس گوادر کے بلوچوں کو درپیش مسائل ، خدشات و تحفظات کے حوالے سے 10جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے