ایجوکیشن زیگویشن اتھارٹی بل بلوچستان میں نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریڑی جنرل سینیٹرڈاکڑ جہانزیب جمالدینی نے بلوچستان میں پہلے ہی تعلیمی پسماندگی ہے سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہوچکی ہے ایجوکیشن ریگولیشن اتھارٹی بل کے تحت پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والے کم فیس میں کم آمدنی غریبوں مزدورں کے بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے ان خیالات کا اظہار نجی تعلیمی اداروں کے عہدیداروں امان اﷲ مینگل غلام سرور ابڑو میر محمد گجر سمیت دیگر شامل تھے انہوں نے کہاکہ بی این پی بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنا غریب عوام کے بچوں کے ساتھ زیادتی



انسانی حقوق کا عالمی دن ،بلوچستان میں انسانوں کو انسان سمجھ کر سلوک کیاجائے، بلوچ ہیومن رائٹس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کیا جائے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سماج سے جڑے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور افراد کو لاپتہ کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف ایک پلیٹ فارم بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ بلوچستان میں انسانوں کو انسان سمجھ کر سلوک کیا جائے۔ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے منظر عام پر لایا جائے۔ انسانی حقوق کی عالمی دن کے مناسبت سے بلوچ ہومین رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار خیال اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماء حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہگزشتہ کئی دہائی سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی



بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر جناح روڈ پر عمارت کی چوتھی منزل کو گرا دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :لو چستان ہا ئیکورٹ کے احکا ما ت پر میٹروپو لیٹن کا رپوریشن ،ضلعی انتظا میہ و دیگر کی جا نب سے کو ئٹہ کے علا قے جناح روڈ پر غیر قا نو نی تعمیر ہو نے والی عما رت کی چو تھی منزل کو گرا دیا گیا جبکہ وہاں مو جو د نجی مو با ئل کمپنی کے ٹاور کو بھی ہٹا دیا گیا ،اس سلسلے میں گزشتہ روز بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ شے حق بلو چ ، اے سی سٹی طا رق مینگل ،میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن کے نقشہ برا نچ کے چو ہدری عا طف ،چیف آ رکیٹیکٹ عبدالعزیز کا کڑ گزشتہ روز مذکو رہ عما رت گئے اور اپنی نگرا نی میں اسے گرا نے کے کا م کا آغاز کیا ٹیم کے ارکا ن نے غیر قا نو نی



اینٹی کرپشن کی چاہلوسی پالا عملی……….

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نظامت اینٹی کرپشن بلوچستان نے انتہائی بھونڈے طریقے سے چاپلوسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہر بڑے اور طاقتور افسر کو اپنے نام نہاد ایوارڈ سے نوازا جس کی مثال بلوچستان میں ملنی مشکل ہے۔ اکثر بڑے بڑے عہدوں پرفائز لوگوں کوایوارڈ دینے کے بعد اپنے من پسند لوگوں کے نام بھی شامل کردیئے۔ نظامت اینٹی کرپشن کی لاعلمی کا عالم یہ ہے کہ انتقال کئے ہوئے پاکستان کی مشہورترین شخصیت رانابھگوان داس سابق جج سپریم کورٹ کو بلوچستان پبلک کمیشن کا چیئرمین بتایا اور قبر کے اندر اس کے ایوارڈ کوپہنچادیا۔ رانا بھگوان داس کو انتقال ہوئے عرصہ دراز گزرچکا ہے۔



ٹرانسپورٹراور انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے ،چیکنگ کا نظام مرتب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ محمد اسحاق ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ دؤاد خان خلجی،کمانڈئٹ غزہ بند کرنل سجاد احمد ،ڈپٹی کمشنر مستونگ علی اکبر بلوچ، ایس ایس پی ٹریفک حامد شکیل، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ امان اللہ پائیزئی ،اسسٹنٹ کمشنر مچھ ،کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے صدر میر حکمت لہڑی،میر دولت لہڑی ، تفتان کوچز یونین کے حاجی جمعہ خان بادینی ،منی بس ایسوسی ایشن کے حاجی محمد حنیف اور لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر بابو شفیع محمد کے علاوہ دیگر عہدیداران اور نمائندے بھی موجود تھے۔اجلاس میں شرکاء کا موقف سننے کے بعد فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ کراچی روٹس کی کوچوں کی ٹول پلازہ دشت پر چیکنگ ہوگی جس کے لئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے مشکلات کم وقت میں دور جاسکے



مری معاہدہ ،وزیراعظم نے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی نئے وزیراعلیٰ کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور مری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔ کمیٹی مری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے جلد اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گی



سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی بلوچستان میں گیس رخصت عوام ٹھٹھرکررہ گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہاں گیس بھی حسب معمول رخصت ہوگئی ہے بلوچستان میں گیس کوئٹہ کے علاوہ چند ہی علاقوں کو فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود سردیوں کے موسم میں گیس کا مکمل غائب ہوجانا ایک معمول بن گیا ہے گزشتہ روز سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوئٹہ، قلات، مستونگ، مچھ ودیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی تقریباً معطل ہوچکی ہے لوگ شدید سردی میں متبادل کے طور پر لکڑیاں جلا کر گزارا کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والی برف باری نے ایک جانب سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ،، تو دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے مسلے نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے وادی کوئٹہ میں بدھ کی صبح برف باری کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا



کوئٹہ ،مستو نگ اور زیارت میں موسم سر ما کی پہلی برفباری سردی کی شدت میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ مستونگ، زیارت، کان مہترزئی اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ۔ کوئٹہ چمن شاہراہ پر پھسلن کے باعث ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور رات گئے کوئٹہ کی فضاؤں پر گہرے بادل چھا گئے۔ بدھ کی علی الصبح برفباری شروع ہوئی جو تقریباً دس بجے تک جاری رہی ۔ برفباری کے بعد کوہ چلتن، کوہ مہرداراور دیگر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جس سے وادی کوئٹہ کی دلکشی میں اضافہ ہوگیا۔حسین موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہروں کی بڑی تعداد نے ہنہ جھیل، ہنہ اوڑک، تکتو ، ہزارگنجی نیشنل پارک کے علاوہ تفریحی مقامات اور پارکوں کا رخ کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ پرنس روڈ، ایئر پورٹ روڈ ، کچلاک اور شہر کے دیگر مقامات پر واقع کھانے پینے کے مراکز کا بھی رخ کیا اور گرما گرم کھانوں سے سردی کا مقابلہ کیا۔



اصل ’’مالک ‘‘کوئی اور ہے مری معاہدے پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا ، حافظ حسین احمد

| وقتِ اشاعت :  


سبی : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر و پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مری معاہدے پر عملدرآمد ہوتے نظر نہیں آرہا آئندہ کے اڑھائی سال بھی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صورت میں اصل مالک بلوچستان میں حکومت کریں گے، ناراض بلوچوں کو رضامند کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بلوچستان کے ساحل و سائل پر اختیارات صوبے کے حوالے کئے جائیں، بلوچستان پیکیج کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوسکتے،حالات کو بہتر بنانے کے لیے بلوچستان کے عوام میں پھیلی احساس محرومی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ناراض بلوچوں کو رضامند کرنے کے لیے اگر ہمیں ٹاسک دیا جائے اور مکمل اختیارات دئیے جائیں تو ناراض لوگوں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بلوچستان میں واپس لاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب



وزارت اعلیٰ کا امیدوار نہیں ، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہ میں پہلے وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں تھا اور نہ اب ہوں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا پارلیمانی گروپ نواب ثناء اﷲ زہری کی قیادت میں متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں۔من گھڑت خبروں کے ذریعے پارلیمانی گروپ میں بد گمانیاں پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مری معاہدہ ایک حقیقت ہے جس کی پاسداری اتحادی جماعتیں کریں گی۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی کہ جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اﷲ زہری نے وزارت اعلیٰ کیلئے ان سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے اس خبر کو من گھڑت اور پارلیمانی گروپ میں دراڑیں ڈالنے کی سازش قرار دیتے