
کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے دوران کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے ۔علمدار روڈ اور مغربی بائی پاس پر احتجاجی ریلی اور دھرنے کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر اتوار کو ہزارہ برادری کے پانچ افراد کو ہدف بناکر قتل کیا گیا تھا۔