پاکستان، ٹی ٹی پی کے درمیان ثالث ہیں لیکن معاہدہ نہیں ہوا، افغان وزیر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔



امریکی فوج نے شام میں فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کو چھپایا، نیویارک ٹائمز

| وقتِ اشاعت :  


امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج نے جنگ زدہ ملک شام میں دو فضائی حملوں سے رونما ہونے والے حقائق کو چھپایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فضائی حملے 2019 میں داعش کے خلاف کارروائی کا جواز بنا کر کیے گئے۔



افغانستان میں مسافر بس خوفناک بم دھماکے میں تباہ، 6 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں مسافر بس زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 6 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔



ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں: یو این سیکرٹری جنرل

| وقتِ اشاعت :  

UN

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کوپ 26 معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ماحولیات کے لیے کام کرنے والی نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی کوپ 26 معاہدے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اصل جدوجہد ان ایوانوں سے باہرہو گی اور ہم کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔



خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنےکیلئےعالمی معاہدہ طےپاگیا

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے26ویں سربراہی اجلاس میں بالآخرمعاہدہ طے پاگیا ہے۔’’گلاسگو موسمیاتی معاہدہ‘‘ میں واضح طور پر کوئلے کے استعمال کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو کہ گرین ہاؤس گیسوں کے لیے خطرناک ہے۔



پاکستان اور افغانستان کے پاس بہتر تعلقات کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں،افغان وزیرخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


افغان وزیرخارجہ امیر متقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے پاس بہتر تعلقات اور تعاون کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسڈیز میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانی بنیادوں پر پاکستان کی طرف سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔