امریکا کی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی کوشش ناکام بنادی: ایران کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


ایران کی جانب سے تیل بردار جہاز چرانے کی امریکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو عمان کے پانیوں میں ضبط کرلیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔



امریکی افسر نے افغانستان میں ہدف کی تصدیق میں لاپرواہی کا اعتراف کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


 افغانستان کے دار الحکومت کابل میں  امریکا کی جانب سے  پہلے معصوم  شہریوں کو دہشت گرد کہہ کرقتل کیا گیا اور بعد ازاں  حقیقت دنیا کے سامنے آنے پر معافی مانگی گئی اور  پھر حملے کو قانونی قرار دےدیا گیا۔



امیر ممالک کی آلودگی سے غریب ملکوں میں 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

| وقتِ اشاعت :  


ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے تخمینہ لگایا ہے کہ امیر ممالک کےلیے اشیائے صرف کی تیاری سے پیدا ہونے والی آلودگی، 2010 کے دوران غریب ملکوں میں 20 لاکھ قبل از وقت اموات کی یقینی وجہ بن چکی ہے۔یہ تحقیق دنیا کے امیر ترین ممالک کے گروپ ’’جی 20‘‘ پر کی گئی ہے جس میں 19 ملکوں کے علاوہ 27 یورپی ملکوں کا اتحاد ’’یورپین یونین‘‘ بھی شامل ہیں۔



ماحولیاتی کانفرنس میں غیر حاضری، جوبائیڈن کی چینی اور روسی صدور پر کڑی تنقید

| وقتِ اشاعت :  


جوبائیڈن نے چین اور روس کے صدور کی ماحولیاتی کانفرنس میں غیر حاضری پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں چینی اور روسی ہم منصب کے بذات خود شریک نہ ہونے پر شدید تنقید کرتےہوئے حیرت ظاہر کی کہ اتنا بڑا اشو ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کےسربراہ کیسے راہ فرار اختیارکرسکتے ہیں۔



برادرانہ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں ، ایرانی قونصل جنرل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ایران کے کوئٹہ میں متعین قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارتی اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کو حل کیا جائے،جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں بھی اس سلسلے میں تفصیلی غور و خوض ہوگا۔



کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، فائرنگ کی اطلاعات

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابل میں سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے نزدیک دھماکا سنا گیا۔