
کراچی: پاکستان کے سابق اسپن اسٹار ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بولرز کو قانونی حد میں رہتے ہوئے بولنگ کرنا چاہیے، انھوں نے ناقدین سے بھی کہا کہ وہ بولنگ ایکشن پر نظر رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھیں، ثقلین نے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کو بھی خرابی کی جڑ قرار دیا۔