
اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے 2023 تک سالانہ تجارتی تبادلے کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت تجارت کے ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’نئے تجارتی ہدف کے بارے میں تفہیم تہران میں منعقدہ ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کے دوران طے پایا‘۔