
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے کے 34اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا ان شاء اللہ ہماری حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طور پر خودمختار بنائے گی بلدیاتی اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور انہیں خودانحصار بنایا جائے گا۔