لسبیلہ: سابق وزیر اعلی بلو چستان و نیشنل پا رٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ با پ کا مسئلہ باپ نے ہی حل کر دیا ، جس دن بلو چستان سے ٹھپہ ماری کا خاتمہ ہوگا بلو چستان کی پا رلیمنٹ نیشنل پا رٹی کے سیا سی کا رکنو ں سے بھر جا ئے گی ، بلو چستان کولوٹنے واستحصال کرنے والوںاور طبقاتی نظام کے خلاف نیشنل پا رٹی اپنی جدوجہد جا ری رکھے گی۔
کوئٹہ/اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض پارلیمانی گروپ کے ارکان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد وزارت اعلی کے لئے کسی امیدوار کا نام پر اتفاق کرلیا ہے بی اے پی نے تاحال کسی بھی امیدوار کا نام تجویز نہیں کیا سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر اس طرح کی خبریں چلوا کر بی اے پی کے پارلیمانی گروپ میں نااتفاقی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کوئٹہؒ: چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمارے حلقے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اصلی سرکاری کی بنائی ہوئی جماعت کے 3 دھڑوں کو زیاد ہ فنڈ اس لئے دیئے تاکہ ہمارے خلاف یہ فنڈ خرچ کرے اور ہمارا راستہ روکیں ہم نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرکے میدان میں کھڑے ہیں۔
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ناراض حکومتی ارکان کا اپوزیشن کی تحریک میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی مکمل حمایت اور ساتھ چلنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ جام کمال میں حکومت چلانے کی اہلیت نہیں ،بدامنی کا یہ عالم ہے کہ عوام امن وامان کی گھمبیر صورتحال کی وجہ سے حکومت سے نالاں ہیں ،تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن کامشترکہ فیصلہ ہے اسلام آباد سے آنے والا وفد جام کمال کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کیلئے آئے ہیں۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ میرعبدالقدوس بزنجو پرانے دوست لیکن جذباتی ہے وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ہے،اپوزیشن کی کوشش ہے کہ بی اے پی کے ساتھیوں کی ناخوشگواریاں اور تحفظات کافائدہ اٹھائیں ،ساری زندگی سیاست کی ہے تحریک عدم اعتماد کا سیاسی طور پردیکھیںگے ،حکومت بننے کے تین ماہ بعد سے یہ سلسلہ شروع ہے جس طرح تین سال گزارے آئندہ بھی اپنی مدت پوری کرینگے ،میر عبدالقدوس بزنجوبلوچستان عوامی پارٹی کے دوست، اتحادی جماعتوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی رابطے میں ہے ۔
کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قلات اسٹیٹ سے متعلق معاہدہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ گواہ ہے ہم پہ کسی کا احسان نہیں کہ ہمیں ہندوستان سے آزادی دلائی ،بلکہ ہماری ریاست آزاد تھی ہم بلوچوں نے بڑی قربانی دی اور محمد علی جناح کے ساتھ معاہدہ کیا جس کو نفاذ نہ کرنا بہت بڑی خیانت سمجھتے ہیں۔
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سوموار کے روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیتران، انجنئیر زمرک خان اچکزئی، عمر خان جمالی، چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار خان، سیکرٹری بلدیات احمد رضا خان، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمان بزدار، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمد زئی نے شرکت کی جبکہ مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام خان بگٹی اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کو سیکرٹری بلدیات کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور اس حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔