وزیراعظم نے غلط بیانی کی تو نتائج بھگتنا ہونگے، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ جب تک وزیراعظم پر سو فیصد الزامات کی تصدیق نہ ہو سخت فیصلہ نہیں دے سکتے، نیب اور ایف آئی اے نے خود کو فارغ کردیا ہے ، یہ ادارے صرف تنخواہیں لینے کیلئے بنائے گئے ہیں ، جب کام کرنے کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں یہ معاملہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں ہے ۔



ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات ہوئی اور ترکی مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کرتا ہے جب کہ کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پرتشویش ہے۔



بھارت مرد بنے اپنی ہلاکتوں کو ظاہر کرے ،بلوچستان مزیر بہتری کی طرف جائے گا،آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے، سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی بھارت کو اپنے دعوؤوں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ہم ایل او سی پر اپنے جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں



بلوچستان قومی تحریک کو کچلنے کیلئے لیاری گینگ وار کو پروان چڑھایا گیا ، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچستان کی قومی تحریک کو کچلنے کیلئے لیاری میں گینگ گروپ تشکیل دیے گئے، لیاری قوم پرست ترقی پسند تحریکوں کا گڑھ رہاہے،بلوچستان کی قومی تحریک میں لیاری مرکزی کردار رہا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کراچی کی ماں لیاری کو حقیقی سیاست کی سزاگینگ وار کی شکل میں دیا، بلوچستان اور لیاری کا قومی جدوجہد کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،یوسف مستی خان، جبار خٹک، توصیف احمد خان، اختربلوچ، احمداقبال بلوچ، لطیف بلوچ نے کراچی پریس کلب میں ’’لیاری کا مقدمہ‘‘ کتاب کی رونمائی کے موقع پر کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان اور لیاری کا قومی سیاسی رشتہ آج بھی اسی طرح ہے جس طرح ماضی میں رہا ہے۔



پانامہ لیکس مقدمہ، سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی،تحریک انصاف نے شواہد جمع کرادیئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ آج دوبارہ بانامہ لیکس مقدمے کی سماعت کرے گی،تحریک انصاف اور شیخ رشید نے شریف خاندان کے خلاف مبینہ کرپشن کے شواہد سپریم کورٹ میں جمع کروادیئیتحریک انصاف نے پاناما لیکس سے متعلق686صفحات پرمشتمل دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادیے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادیئے ہیں، جمع کرائے دستاویزات اور شواہد 686 صفحات پر مشتمل ہیں جنہیں 5 بند ڈبوں میں جمع کرایا گیا ہے۔