جو لوگ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرتے تھے وہ خود بکھر گئے، بلاول بھٹوزرداری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اب پورے کراچی میں تیر چلے گا اور2018 میں شہر میں بسنت منائیں گے جب کہ جو لوگ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرتے تھے وہ خود بکھر گئے اورفون سے اڑنے والی پتنگ کٹ گئی ہے۔



پانی مانگنے پر گولیوں کا نشانہ بنا کر ما را جاتا ہے ،حکمران سن لیں گوادر کے عوام بلوچ دشمن منصوبوں کو تسلیم نہیں کرتے،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : سورگ دل گراؤنڈ گوادر میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم جب بھی حق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار کا لقب دیا جاتا ہے، سی پیک کا مرکز گوادر ہے لیکن گوادر کے عوام پیاسے ہیں، جیونی کے عوام نے 29 سال پہلے پانی مانگا تو انہیں گولی مار کر ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا اور خون سے نہلا دیا گیا ۔



سی پیک پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ ،پاک چین ماہرین کا اجلاس20اکتوبرکوہوگا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی) منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبوں پرعمل درآمد کے بارے میں آئندہ عشرے کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں جس کے لیے چھٹی پاک چائنا قونصل کنسلٹیشن 2016 کانفرنس 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کرلی گئی ہے،



سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ باہمی تعلقات کیلئے دھچکہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان سے ملنے والی سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلہ غیر معقول ہے جس سے باہمی تعلقات کو بڑا دھچکہ لگ سکتا ہے۔



پنجگور،چار کمانڈروں سمیت27عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈھائی سو لوگوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے مزاکرات ان لوگوں سے ہوسکتے ہیں جو ملکی آئین کو تسلیم کرتے ہیں بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں ہے جو لوگ باہر بیٹھ کر را سے فنڈز لے کر دہشت گردی کرارہے ہیں ہم ان کو ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد سمجھتے ہیں



غلط پالیسیوں کے باعث ملک آج دنیا میں تنہا رہ گیا ،مودی اورنوازشریف بلوچستان اور کشمیر پر سیاسی اسکورنگ کررہے ہیں، اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان دنیا میں تنہارہ گیاہے،اپنے حقیقی لیڈروں کو دیوار سے لگاکر درباری سیاستدانوں کو اقتدار میں لاکر آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، پاکستان کی بقاء تمام صوبوں کی خود مختاری دینے پر ہے، سیاسی ورکروں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے سے کوئی بھی مذاکرات کی میزپرنہیں بیٹھے گا،