اختر مینگل کا وڈھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ شفاف تکمیل پر زور

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے وڈھ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال وڈھ اور وڈھ میں جاری مختلف اسکیموں و پروجیکٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ جس میں اسپورٹس کمپلیکس، شہر کی نکاسی آب کی اسکیم اور گرلز ڈگری کالج وڈھ شامل۔تھے۔ وڈھ ہسپتال میں منظور ہونے والے نئی بلڈنگ سمیت دیگر لیبز کا معائنہ کیا۔



بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، ،سابق کمانڈر گلزار امام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو اور کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر گلزار امام شمبے نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، مسلح جنگ سے بلوچستان پسماندگی کا شکار ہوگیا ہے،مسلح افراد آئین اور قانون کے تحت مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور اپنے حقوق کی پرامن جدوجہد کریں۔



وائس چانسلرز کانفرنس ،تربت یونیورسٹی کی کارکردگی مثالی قرار

| وقتِ اشاعت :  


تربت: صوبائی یونیورسٹیوں کی مالی و انتظامی مسائل اور تعلیمی معاملات پر منعقدہ وائس چانسلرز کانفرنس میں تربت یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہا گیا بلوچستان کے جامعات کی پائیداری اوران کو مالی طورپرمستحکم کرنے کے حوالے سے منعقد ہونے والی وائس چانسلرز کانفرنس میں تربت یونیورسٹی کی ترقی اورپائیدارمنصوبہ بندی کو سراہا گیا۔



آڈیو لیکس تحقیقات: جوڈیشل کمیشن کا کارروائی پبلک کرنیکا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔ انکوائری کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی حساس معاملہ سامنے آیا تو ان کیمرا کارروائی کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ کمیشن نے وفاقی حکومت کو ای میل ایڈریس اور تمام مواد فراہم کرنے کا حکم دیدیا، آئندہ سماعت ہفتہ کو ہوگی



ایران بجلی وبارڈر منصوبہ اہم پیشرفت ہیں،این ایف سی ایوارڈ اور پی پی ایل کے ذمہ واجبات ادا نہیں کئے جارہے ہیں قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: بی اے پی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یہاں ملاقات ہوئی۔



شیریں مزاری کی رہائی کا مطالبہ، خواتین کو سیاست میں نہ گھیسٹا جائے ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا مطالبہ کر دیاوا ضع رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گزشتہ روز عدالتی حکم پر رہا کیا گیا تھا۔