بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی فعالی کے لئے 72.864 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی فعالی کے لئے 72.864 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی۔مفاد عامہ کے اس کام سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔



بلوچستان میں لاپتہ افراد کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے حالیہ بحران کا ذمہ دار عدلیہ پر عائد ہوتی ہے ، سردار اختر مینگل۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ و پارٹی کے پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے چلائی اجلاس دو روزتک جاری رہا اجلاس میں ملکی، بین القوامی بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ حالیہ بحرانی حالات کی ذمہ داری خالصتا عدلیہ پر عائد ہوتی ہے۔



بلوچستان میں بارش ژالہ باری اور آندھی چلنے کا سلسلہ جاری کھڑی فصلیں تباہ،مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مو سلا دھار بارش،ژالہ باری اور آندھی چلنے کا سلسلہ جا ری،بارشوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، جبکہ بارش سے ہونے والے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے دوران ٹوٹنے اور بہہ جانے والی پلوں میں سیلابی ریلے آنے سے کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے والی شاہراہ بلاک ہوگئی، مکران ڈویژن میں کئی۔



مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیدیا ہے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یکم مئی پر مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہے ۔



بلوچستان میں بارشیں،سیلابی صورتحال مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد زخمی،باغات وفصلوں کو نقصان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان کے مختلف علا قوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری،بارش کے باعث مختلف حادثات میں 71سے زائد افراد زخمی نشیبی علا قے زیر آب آگئے۔



لا پتہ افراد بارے عدلیہ اور حکمرانوں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں، اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ لاپتہ افراد پر عدلیہ اورحکمرانوں نے آنکھوں پر کالی پٹیاں اور ہونٹوں پر تالے لگائے ہیں،خیبرپشتونخوا میں آپریشنوں میں اپنے گھر بار چھوڑنے والوں کے ساتھ وعدے بہت ہوئے لیکن آج تک کسی نے حال پرسی نہیں کی اور ان کے بچے کچے گھر بھی ملیامیٹ کردئیے گئے، آدھی راتوں کو تو عدالتیں لگاتے ہیں آدھی راتوں کو کورٹ کے عملے کو نیند سے بیدار کرکے سوموٹو لیتے ہیں لیکن کبھی اس آدھی رات کو سلگتی ہوئی ماں کی چیخ وپکار بھی توسنیں جب مالک مکان اپنے گھر کے دروازے پر تختی لگائیں کہ آؤاورلوٹ کر جاؤ تو پھر اس گھر کا اللہ ہی حافظ ہے ناانصافی،ظلم زیادتی خونی رشتوں کو توڑ دیتی ہے ۔



 شہباز شریف اخترمینگل ملاقات: بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،وزیرِ اعظم

| وقتِ اشاعت :  


     اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔  ملاقات میں سردار اختر مینگل  نے بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے ملکی بقا اور بلوچستان کی ترقی  کے لیے وزیراعظم کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا…. Read more »