حکومت نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نجی تعلیمی ادارے بدترین حالات اور قوانین کے باوجود فروغ علم اور جہالت کے خلاف اپنا قومی و دینی فریضہ حسین طریقے سے ادا کرتے رہے گی. بلوچستان پراہیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ آج پورے ملک کے ماہر تعلیم اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کوئٹہ میں متحدہ پلیٹ فارم سے نجی تعلیمی اداروں کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔



ہماری علاقائی زبانیں ایک گلدستے کی مانند ہیں، بشریٰ رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری رند نے عالمی دن برائے علاقائی زبانوں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری علاقائی زبانیں ایک گلد ستے میں مختلف پھولوں کی مانند ہیںان زبانوں کی اپنی چاشنی اور تاثیر ہے ثقافت انہی زبانوں کی مرہون منت ہے علاقائی زبانوں کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہر علاقے کی اپنی زبان اور ثقافت ہے۔



مچھ، باسن دیر کے قریب ٹریفک حادثہ، دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


مچھ : مچھ باسن دیر کے قریب مزدا ٹرک الٹنے سے خاتون بچوں سمیت چھ افراد زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر گزشتہ روز مچھ سے تقریبا پندرہ کلومیٹر مغرب میں بولان قومی شاہراہ باسن دیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک الٹ گئی ۔



واٹس ایپ کا شدید تنقید کے باوجود متنازع پرائیویسی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کی مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے جنوری کے مہینے میں صارفین کی شدید تنقید کے بعد نئی پرائیویسی پالیسی مؤخر کردی تھی لیکن اب واٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ اسی پالیسی کو جاری رکھے گا۔



پشین کے عوام نے طاقت اور پیسہ کی بجائے نظریہ کوسپورٹ کیا، عزیز اللہ آغا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشین کے عوام نے طاقت،پیسہ اور لالچ کی بجائے نظریہ کو سپورٹ کیا نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کی پہچان جدوجہد پریقین رکھنے والے سرشار کارکن کے طور پر رہی ہے وہ علاقے اور عوام کے مسائل سے باخبر ہیں ان کے حقوق کیلئے توانا آواز بنیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے پی بی 20 پشین کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔



کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا، چیف سیکرٹری بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ و دیگر حکام نے شرکت کی۔



گلوبل پراجیکٹ کے خواتین ٹیچرز کانوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: گلوبل پراجیکٹ کے خواتین ٹیچرز کی اپنی مطالبات کے حق میں نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے تنخواہوں کی بندش اور حکومتی جھوٹی وعدوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اسموقع پر شرکاء سے خطاب کرتی ہوئی گلوبل پراجیکٹ کے خاتون ٹیچر عمیرہ بلوچ نے کہا کہ 2015میں گلوبل پراجیکٹ کے تحت سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے۔



صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے خدمات فراہم کررہے ہیں،فرمان زرکون

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل مقام ہے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی، کاروبار کے آغاز میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، محفوظ ماحول، پری پر وجیکٹ پلاننگ،کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور سرمایہ کاروں کو مراعات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں۔