بارڈر کے کاروبار کو تباہ کرنے کے ذمہ دار آل پارٹیز ہے، حق دو تحریک

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور:حق دو تحریک پنجگور کے ڈپٹی آرگنائزر ملا فرہاد نے کہا ہے کہ پنجگور بارڈر کے کاروبار کو تباہ کرنے کے زمہ دار آل پارٹیز ہے، انہوں نے اپنی ذاتی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر کاروباری لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا،انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک نے مکران سمیت بلوچستان بھر کے عوام کی بنیادی حقوق کی تحفظ انکی حق زنی کے خلاف 32 دن احتجاج کیا اس احتجاج میں گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل کے ساتھ تربت پنجگور کے بارڈری مسلہ شامل تھا