27ویں ترمیم اگر آرہی ہے تو جمہوریت کیلئے خطرے کی کوئی بات نہیں، رانا ثنااللہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، ترمیم اگر آرہی ہے تو اس میں جمہوریت کے لیے خطرے کی کوئی بات نہیں۔



’ہر بات مت پوچھیں‘: خواجہ آصف بلوچستان میں مبینہ میزائل تجربے سے متعلق سوال گول کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا پاکستان نے ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے یا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات پر عوامی سطح پر سوال نہیں پوچھے جانے چاہئیں۔



سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ماہ رنگ بلوچ نظر بندی کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) ماہ رنگ بلوچ نظر بندی کیس ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کے لیے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا۔



کراچی: 3 دن میں 10 کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان جاری، رفتار کی حد مقرر

| وقتِ اشاعت :  


کراچی میں ای چالان مہم نے تین دنوں میں ہی سب کو چونکا دیا ہے۔ صرف 48 گھنٹوں کے دوران سندھ پولیس نے شہریوں پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں ای چالان کی رفتار اتنی تیز رہی کہ سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ، رانگ سائیڈ اور سگنل توڑنے والوں پر جرمانوں کی بارش ہوگئی۔



بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی  ، دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔