بلوچستان ہائیکورٹ کا غیر حاضر سکول و کالجز اساتذہ کیخلاف کارروائی کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اورمحکمہ تعلیم کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس بلا کر صوبے کے دور دراز علاقوں کے کالجز اور سکولز کے اچانک دورے کرے اور وہاں غیر حاضر رہنے والے کالج اور سکول اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔



بینک خرد برد کیس 4 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: بینکنگ کورٹ کے جج جناب مراد علی بلوچ نے اکاؤنٹس ہولڈرز کے 2کروڑ 4لاکھ روپے سے زائد رقم کو ملی بھگت کرکے جعلی رسیدوں کے ذریعے ہتھیانے اور بینک کے والٹ سیل کو نذرآتش کرنے کے مقدمہ میں نامزد نجی بینک لورالائی کے برانچ منیجر ،آپریشن منیجر ،چیف کیشئر اور کیشئر کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے،سزائے سنائے جانے کے بعد ملزمان کو حراست میں لیکر مچھ جیل بھیج دیا گیا ۔



نیب پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،پیپلز پارٹی کا ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : نیب کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز دی ہے ٗ ۔



آصف زرداری اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بچانے کے لئے خود میدان میں آگئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو بچانے کے لئے خود میدان میں آ گئے اور سیاسی جماعتوں سے جوڑ توڑ شروع کردی۔



اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کا کسی کو شوق ہے تو پورا کرلے، قمر زمان کائرہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لیے جمہوری طریقہ اپنایا جاتا ہے اور اگر کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے۔



امریکی صدر کے الزامات سے پاکستانیوں کے احساسات مجروح ہوئے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے امریکی پاکستانی تاریخ سے ناواقف ہیں۔