نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہےاور اگر اس کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہوگا اس کے ذریعے عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔



پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ملکی بقاء اسلامی نظام میں ہی ہے ،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علما اسلام ( ف ) کے مرکزی سیکر یٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ،اور اسی نام پر اس کی بقا ء4 ہے اسلام ہی وہ واحد نعرہ اور مقصد ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔



اے این پی کے دونوں دھڑوں میں انضمام کا فیصلہ، اعلان جلد کر دیا جائے گا

| وقتِ اشاعت :  


صوابی: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے سیاسی میدان میں عمران خان کامقابلہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پرزوردیاکہ وہ 2018میں ہونے والے انتخابات کیلئے اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈینگی آیا ہے کیا عمران خان کی تبدیلی یہی ہے۔



شریف خاندان آج بھی نیب میں پیش نہ ہوا

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ’ایون فیلڈ لندن فلیٹس‘ کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی فرد پیش نہ ہوا۔



جمہوری جدوجہد پر قدغن لگانے والے بتائیں کن کی خدمت کر رہے ہیں،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی تحصیل پروم کے صدر کے بھتیجے قمبر بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کو پارٹی کے اصولی موقف کا ردعمل قرار دیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔